عوام انتخابات میں بہروپیوں کے جھانسے میں نہ آئیں، مولانا رمضان مینگل

  • June 28, 2018, 10:48 pm
  • National News
  • 147 Views

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان راہ حق پارٹی کے NA266 سے نامزد امیدوار مولانا محمد رمضان مینگل NA265 سے قاری عبدالولی فاروقی PB28 سے مفتی کلیم اللہ حیدری PB30 سے حیات معاویہ ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 25 جولائی کو عوام استری کے نشان کا انتخاب کریں عوام کے مسائل عوامی نمائندے ہی سمجھ سکتے ہیں اس بار عوام بہروپیوں کے جھانسے میں نہ آئیں یہ وہی بہروپیے ہیں جو ہر پانچ سال میں کرتب دکھانے پہنچ جاتے ہیں اور اگلے پانچ سالوں تک پھر نظر بھی نہیں آتے اگر عوام نے اپنے حالات بدلنے ہیں تو اس بار استری کے نشان پہ ٹھپہ لگا کر ہمیں کامیاب کریں انشا اللہ آپکی امید پر پورا اتر کہ دکھائیں گے انہوں نے کہا کہ اہلسنت والجماعت و جمعیت علما اسلام نظریاتی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو کامیاب کرنے کے لئے تمام کارکنان دن رات محنت کریں جہاں پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدوار ہیں وہاں انکی کامیابی کے لئے محنت کریں اور جہاں جمعیت علما اسلام نظریاتی کے امیدوار کھڑیں ہیں وہاں انکی کامیابی کے لئے محنت کریں انشااللہ فتح اہل حق کی ہوگی دریں اثنا اہلسنت والجماعت کے صوبائی امیر و پاکستان راہ حق پارٹی حلقہ این اے 266 کے نامزد امیدوار مولانا محمد رمضان مینگل کا مینگل آباد سریاب کسٹم میں اہل علاقہ سے ملاقاتیں انہوں نے کہا کہ اس علاقے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ علاقہ اس صوبے کا حصہ ہی نہیں ہے نہ اہل علاقہ کو گیس کی سہولت مہیا ہے نہ اور نہ ہی پانی اور بجلی کی سڑکوں اور سیوریج نظام کا تو نام و نشان ہی نہیں ہے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلے شہر کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے کام کریں گے پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد کردہ امیدواروں کا مقصد ناموس رسالت و ناموس صحابہ رض کی حفاظت فرقہ واریت کا خاتمہ، امن کی بحالی، معیشت کی ترقی، بلاتفریق عوام کی خدمت کرنا ہے کارکنان تبلیغ کا طریقہ اپنا کر گھر گھر الیکشن مہم چلائیں عام انتخابات میں کوئٹہ، پشین، چاغی، نوشکی، خاران، زیارت، دکی، لورلائی، واشک اور قلعہ عبداللہ سے اہلسنت والجماعت و پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدوار بھرپور انداز میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں انہیں کامیاب کر کہ اہل حق کو فتح دلوائے ۔