الیکشن کمیشن خواتین ،معذور اور ٹرانسجنڈرک افراد کے انتخابی عمل میں شرکت کے حوالے سے پر عزم ہے

  • June 28, 2018, 11:19 pm
  • National News
  • 54 Views

کوئٹہ (این این آئی)صوبائی الیکشن کمشنر نیاز احمد بلوچستان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن خواتین ،معذور اور ٹرانسجنڈرک افراد کے انتخابی عمل میں شرکت کے حوالے سے پر عزم ہے اس حوالے سے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں ،انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں خواتین ،معذور افراد ،خواجہ سراہوں کے انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنا نے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشین خواتین ،معذور افراد اور ٹرانس جنڈر افراد کو انتخاب ی عمل میں شامل کرنے کے لئے متعدد اقدامات کر رہا ہے ، خواتین کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کیلئے الیکشن ایکٹ میں کئی آرٹیکلز شامل کئے گئے ہیں ،جس میں آرٹیکل 206کے تحت ہر جماعت پر یہ لازم ہوگا کہ وہ انتخاب میں 5فیصد ٹکٹیں خواتین کو دیں اور یہ کہ انتخاب میں جس بھی حلقے میں خواتین کے ووٹ 10فیصد سے کم ہوئے اس حلقے کے انتخابات کالعدم قرار دئیے جائیں گے جبکہ معذورو افراد کے لئے پوسٹل بیلٹ جیسی سہولیات دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس جد وجہد میں عوام ہمارا بھر پور ساتھ دے اور خواتین ،معذور ،ٹرانسجینڈ افراد کے انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنائیں گے ،اجلاس میں ایڈیشل ڈائر یکٹر جنرل جنڈر اسلام آباد نگہت صدیق ،یو این ڈی پی کی کواردینیٹر رفت اور سول سو سائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنڈر نگہت نے اجلاس کو خواتین ،معذور اور ٹرانسجینڈ کے انتخابی عمل میں شر کت کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفننگ دی ، انہوں نے الیکشن ایکٹ 2017کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں الیکشن کمیشن کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ جس میں حلقے میں خواتین کے دس فیصد سے کم ووٹ پول ہونگے اس حلقے کے انتخاب کالعدم قرار دئیے جائیں گے انہوں نے کہاکہ الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 105،93،91کے حوالے سے خواتین اور معذور افراد کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کے قانونی اقدمات سے آگاہی دی ، انتظامی امورکے بارے میں الیکشن کمیشن کے اقداما ت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے خواتین کو انتخابی عمل میں شامل کر نے کے لئے شناختی کارڈ بنا نے کی مہم کا آغا ز کرلیا ہے الیکشن کے دن خواتین اور معذور افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ووٹر ایجوکیشن اور ڈسٹر کت ووٹر ایجوکیشن کمیٹز کو ضلعی سطح تک سو ل سوسائٹی کی مدد سے پہنچا یا جائے گا ، الیکشن کمیشن نے تمام سول سو سائٹی کے نمائندوں کو خواتین اور معذور افراد ،خواجہ سراہوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ، الیکشن کمیشن کی جانب سے اس بات پر روز دیا گیا کہ سول سوسائٹی ووٹر ٹرن آؤٹ بڑھانے کے لئے کردار ادا کرے ،اس سلسلے میں سو ل سو سائٹی کے نمائندوں نے بتایا کہ مختلف آگاہی مہم جاری ہیں جس میں تھیٹر شو، ریڈیو اور ریلیاں شامل ہیں ،الیکشن کمیشن نے اس بات کا عہد کیا کہ الیکشن کمیشن خواتین معذور ، ٹرانسجینڈر ارفراد کو زیا دہ سے زیادہ انتخابی عمل میں شامل کر نے کے لئے سول سو سائٹی کے ساتھ ملکر کر کام کریگا اور ہر ممکن تعاون فراہم کریگا