محکمہ پولیس میں اعلیٰ سطحی تقرروتبادلے ، متعدد اھدر اًدھر

  • June 28, 2018, 11:55 pm
  • National News
  • 358 Views

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)ایس ایچ اوسول لائن کوئٹہ طاہرمحمود کو پشین سٹی‘ایس ایچ اوسریاب محمدانور کو چمن سٹی‘ایس ایچ اوشالکوٹ جلال الدین کو مستونگ‘ حاجی ذبیح اللہ کوپشین سے ایس ایچ او بجلی روڈ ‘ ایس ایچ اوچمن سٹی گل محمد کو انڈسٹریز ایریل کوئٹہ ‘ایس ایچ اومستونگ عبدالقدوس کو سریاب ‘ تعیناتی کے منتظر ارشد خان جدون کوایس ایچ اوصدر پشین‘ ایس ایچ اوصدرپشین عبدالرب کو سی پی سی کوئٹہ ‘ ایس ایچ اوگلستان معراج الدین کو قلعہ عبداللہ‘ایس ایچ اوقلعہ عبداللہ محمد جہانگیر کو گلستان‘تعیناتی کے منتظرمحمدخالد بادینی کو ایس ایچ اونوشکی‘ ایس ایچ اونوشکی محی الدین کو پولیس لائن نوشکی رپورٹ کرنے کی ہدایت‘انچارج سی آئی اے دالبندین عابد حسین کو ایس ایچ او دالبندین‘ مہراللہ کو ایس ایچ او سیندک اور ایس ایچ او سیندک محمدیوسف کو ایس آئی دالبندین تعینات کیاگیاہے۔