زمینداروں سے مذاکرات کا میاب ،قومی شاہراہ کھول دی

  • June 9, 2018, 10:39 pm
  • National News
  • 111 Views

مستونگ /کوئٹہ (نامہ نگار+آن لائن ) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی و پاکستان پرست رہنما ء نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے اعلی حکام کے ساتھ زمینداروں کے ہڑتال کے حوالے سے ٹیلی فونک رابطہ بجلی کی فراہمی کے بعد صوبہ کی قومی شاہرائیں ٹریفک کے لئے کھول دی گئیں زمینداروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلیٰ حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے ہدایت پر میر فرید رئیسانی کی قیادت میں زمینداروں کے ساتھ ڈپٹی کمشنر مستونگ کا کامیاب مذاکرات ہوئے واپڈا کے اعلیٰ حکام کے ساتھ نوابزادہ میر سراج خان کا ٹیلی فونک مزاکرات میں مستونگ کے تمام زمینداروں کو 8 گھنٹے بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا اور گریڈ اسٹیشن مستونگ کو بھی کھول دیا گیا بجلی کے وولٹیج کو برابر رکھا جائے میر فرید رئیسانی کی قیادت میں مستونگ کے تمام زمیندار لکپاس پہ ڈی سی کے ساتھ مذکرات میں شریک تھے نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی نے کہا کہ زمینداروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔