بلوچستان کو ریگستان بنانے والے پھر الیکشن میں کھڑے ہیں ،جماعت اسلامی

  • July 3, 2018, 10:50 pm
  • National News
  • 43 Views

کوئٹہ (پ ر) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ صوبے کے عوام کو بار بار دھوکہ دیا گیا ہے عوام کو بے قوف بنانے والوں کے بجائے نیک صالح دین دار لوگوں کو ووٹ دیکر مسائل سے نجات حاصل کی جائیں ۔بلوچستان کو ریگستان بنانے والے پھر الیکشن میں کھڑے ہیں عوام خبر دار رہے اور لوٹ مار کرنے والوں کا ساتھ نہ دیں جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر ملک میں اسلامی اصولوں کے مطابق معاشی نظام لائے گی ۔ عوام 25 کے جولائی کے دن کو اسلامی انقلاب ، احتساب اورکرپٹ سیاستدانوں کیلئے حساب کا دن بنادیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان بلخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ موجودہ حالات میں جن مسائل کا شکار ہے ان سے نجات دلانے کی صلاحیت صرف جماعت اسلامی اور دینی جماعتوں کی پڑھی لکھی اور کرپشن سے پاک ایماندار قیادت کے پاس ہے ، یہ قیادت جب پارلیمنٹ میں ہو گی تو ملک کا قبلہ درست ہو جائے گا ۔جماعت اسلامی نے قوم کے درمیان یکجہتی واتحاد پیداکرنے ،منبر ومحراب کے خلاف سازشیں ناکام بنانے اور نفاذ اسلام کیلئے ایم ایم اے بنانے میں اہم کردار اداکیاان کا مقصد دیگر جماعتوں کی طرف سیاست او رپیسہ بنانانہیں بلکہ ملک و قوم کی خدمت اور پاکستان کے اندر نظام مصطفی ﷺ کا نظام نافذ کر نا ہے ۔نظام مصطفی ﷺ کے نظام انسانوں سے لے کر جانور کے حقوق کی پاسبانی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کے منشور میں بجلی ،پانی ، غربت کا خاتمہ ،ڈیموں کی تعمیر، تعلیم وصحت اور روزگار کی سہولتیں عوام کو فراہم کرنا سرفہرست ہیں ۔ کوئٹہ میں سابقہ گزشتہ کئی ادوارمیں کامیاب ہونے والوں نے عوام کے حقوق کے حصول ،مسائل کے حل اور وسائل کی فراہمی میں کوئی کردارادا نہیں کیا صرف وعدوں اوربے عمل اعلانا ت پر عمل کیا جس کی وجہ سے آج عوام مسائل کے دلدل میں پھنس گیے ہیں مختلف سیاسی مذہبہ جماعتو ں کے منتخب نمائندوں علاقوں کے عوام کے حقو ق کی پاسبانی نہیں کی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی مثبت اقدامات نہیں کیے اگر اللہ کے حکم کے مطابق عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے مخلص دین دار لوگوں کو کامیاب کیا تو ہر علاقہ کو مثالی بنے گا اور ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل حل ہوں گے۔