پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک کا پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے رابطہ

  • July 3, 2018, 10:50 pm
  • National News
  • 114 Views

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک کا پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے رابطہ بلوچستان میں جاری انتخابی مہم اور ہائی کورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے گزشتہ روز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا بلوچستان میں جاری انتخابی سرگرمیوں اور ہائی کورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا ۔دریں اثناء پارٹی رہنماؤں اور عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی بقاء کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور پارٹی قیادت کو قربان کیا گیا ہے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور 25 جولائی کے بعد بلوچستان میں حکومت پیپلزپارٹی اور ان کی اتحادی جماعتیں بنائیں گی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہر مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ انتخابی مہم کی سرگرمیاں تیز کریں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلوچستان میں جاری انتخابی مہم کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور انہوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی انشاء اللہ 25 جولائی کو کامیابی ہماری ہو گی کارکن اور پارٹی عہدیدار مایوس نہ ہوں بلکہ انتخابی مہم کی سرگرمیاں تیز کریں ۔