جماعت اسلامی اتحادکے داعی ملک کی سب سے بڑی منظم جمہوری اسلامی انقلابی پارٹی ہے ہم نے خدمت کے جزبے سے سرشار دینی وعصری تعلیم سے لیس امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے، مولانا عبدالحق ہاشمی

  • July 4, 2018, 8:49 pm
  • National News
  • 34 Views

کوئٹہ (پ ر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی اتحادکے داعی ملک کی سب سے بڑی منظم جمہوری اسلامی انقلابی پارٹی ہے ہم نے خدمت کے جزبے سے سرشار دینی وعصری تعلیم سے لیس امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے مسائل کے حل، بدعنوانی وبدامنی ختم کرنے کیلئے عوا م جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں عوام بار بار دھوکہ دینے والے روائتی سیاستدانوں،لٹیروں کے بجائے عوامی خدمت کرنے والے دیانت دار لوگوں کا ساتھ دیں کچھ پارٹیوں نے ہر حکومت میں رہنے کے باوجود عوام کے مسائل حل نہیں کیے عوام ان سے خبر داررہے ۔انہوں نے کہا کہ سرمایے کے بل بوتے پر عوام کے ضمیر خریدنے والے عوام کو خوش نما نعروں سے ورغلارہے ہیں عوام ان لٹیروں کی باتوں میں نہ آئیں ۔نئی پارٹیوں میں شامل ہوکر ٹکٹ لینے والوں نے سابقہ پارٹیوں میں رہ کر عوام کیلئے کچھ نہیں کیا سرکاری وسائل سے انتخابی مہم چلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیں ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی انتہائی قابل مذمت ہے۔الیکشن کمیشن5بڑی بے ضابطگیوں جن میں امیدواروں کی جانب سے عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،ریٹرننگ افسران،ٹربیونل اور سرکاری افسران کی امیدواروں کے ساتھ مل کر انتخابی مہم میں شرکت،امیدواروں کوہراساں کرناشامل ہیں،کا نوٹس لیں۔ملک میں صاف،شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو اپنا بھرپور کردار اداکرنا ہوگا۔ جب تک ملک میں کرپٹ اور لٹیرے برسراقتدار آتے رہیں گے ملک وقوم کبھی ترقی نہیں کرسکتے۔انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمدکروانا ازحد ضروری ہے تاکہ شفاف قیادت میسر آسکے۔الیکشن کسی بھی طورپر متنازعہ نہیں ہونے چاہئیں بصورت دیگر دھاندلی کی شکایات جمہوری تسلسل کی راہ میں رکاوٹ حائل کرسکتی ہیں۔2018کے انتخابات ملک میں بڑی تبدیلی کاپیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ظالم جاگیرداروں،وڈیروں،سرمایہ داروں اور کرپٹ اشرافیہ کاراستہ روکا جائے۔70برسوں سے ملک وقوم ان بے رحم عناصر کے رحم وکرم پر ہیں۔قوم کے پاس اپنی تقدیر بدلنے کا ایک نادر موقع ہے،وہ حقیقی نمائندوں کا انتخاب کرکے اپنے مستقبل کومحفوظ بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے برسراقتدار طبقے نے لوٹ مار کے علاوہ کچھ نہیں کیاصرف ذاتی مفادات کو ترجیح دیکر اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کرنے کے لیے ملک وقوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ماضی کے حکمرانوں نے ملک کی آزادی،خودمختاری اور سلامتی داؤ پر لگادی۔ آزاد اورمنصفانہ انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔غیر سیاسی قوتوں کوملک وقوم کے مفاد میں اپنے دائرہ کار میں رہ کرمتعین ذمہ داریوں کو سرانجام دیناچاہئے۔