بلوچستان ہائیکورٹ کا ڈویژنل بنچ ڈاکٹروں کی ہڑتال سے متعلق درخواست کی سماعت آج کریگا

  • July 4, 2018, 8:49 pm
  • National News
  • 110 Views

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس نورمحمد مسکانزئی اور جسٹس محمد ہاشم خان کاکٹر پر مشتمل ڈویژن بیچ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے متعلق عبدالصادق خلجی ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست کی سماعت آج 5 جولائی بروز جمعرات کرے گا ۔ گذشتہ سماعت کے موقع پر عدالت نے ینگ ڈاکٹر ز اور محکمہ صحت کے حکام کو سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے متعلق اپنی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔