نبی پاک ﷺکی شان میں گستاخی کرنے پر سزا مل رہی ہے ،خادم حسین رضوی

  • July 4, 2018, 8:49 pm
  • National News
  • 75 Views

سبی+نصیرآباد (نامہ نگاران) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سر براہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ علمائے کرام نے تحریک ختم نبوت میں جو کردار ادا کیا ہے اسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ علماء اور مشائخ عظام کی قربانیاں کبھی رائیگانہیں جائے گی ۔ان خیالا کا اظہار انہوں نے سبی میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس مو قع پر سجادہ نشین پیر عزت شاہ بخاری، سید ہمت شاہ بخاری ، سید ریاض حسین شاہ بخاری ، سید فیاض حسین شاہ بخاری ، علامہ ابراہیم نقشبندی ، علامہ محمد امین چشتی ، علامہ بشیر ڈومکی ، سمیت عاشقان رسول کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ سابقہ اسمبلی نے ختم نبوت کے خانے میں جو ترمیم کی تھی اسے عاشقان رسول نے مسترد کرکے فیض آباد میں دھرنا دیااورنکھٹو سیا ست دانوں کو یہ بتا دیا کہ عاشقان رسول نبی کی حرمت پر مر کٹ تو سکتے ہیں مگر بنی ﷺکی شان میں گستاخی کرنے والوں کو معاف نہیں کر سکتے ۔ یہی وجہ ہے کہ دھرنے کے دوران ہمارے نہیتے لوگوں پر گولیاں چلائی گئی اور آنسو گیس کے شیل مارے گئے لیکن عاشقان رسول نے آنسو گیس کے شیل اپنے سینوں پر برداشت اور اپنے موقف پر ڈٹے رہے یہی وجہ ہے کہ آج تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے پلٹ فارم پر لاکھوں لوگ ساتھ دے ہے ہیں ۔ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ نواز شریف ہر جگہ کہتا پھر رہا ہے مجھے کیوں نکالا میں نواز شریف کو کہتا ہوں تمہیں کسی نے نہیں نکالا تم کو صرف نبی پاک ﷺکی شان میں گستاخی کرنے پر سزا مل رہی ہے جب تک تم اپنے کیے پر شرمندہ ہو کر معاف نہیں مانگوں گے یہ زلت اور خواری تمہارا مقدر بنی رہے گی ۔ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ دنیا میں جب بھی آقا کی شان میں کسی گستاخ نے گستاخی کی اس کا انجام دنیا ہی میں برا ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ ایک قوت بن کر ابھرے گی علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ در اصل ہمارے سیاست دان نظریہ پاکستان سے ہٹ چکے ہیں ۔ اور بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے اسمبلی میں اپنے طاقت کے نشے میں جو دل چاہے وہ قانون راتوں رات منظور کروالیتے ہیں ۔ لیکن ناموس رسالت پر جو ترمیم کرنے کی کوشش کی گئی اسے عاشقان رسول نے یکسر مسترد کرتے ہوئے میدان عمل میں آ چکے ہیں ۔ اب کھبی کوئی نوا ز شریف عمران نیازی ، زردارری ، جیسے لوگ اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کر نے کیلئے ختم نبوت ﷺ میں کسی قسم کی ترامیم کا سوچ بھی نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ بلوچستا ن کے لوگ محب وطن اور سچے عاشقان رسول ہیں ۔ بلوچستان کے لوگوں کی محبت نے متاثر کیا ہے انہوں نے کہا کہ سبی کی شدید گرمی میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد خوش آئیند ہے ۔ کانفرنس کا انعقاددرود سلام پر ہوا ۔ دریں اثناء تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مرکزی قائد خادم حسین رضوی کا ڈیرہ مرادجمالی آمد کے موقع پر سنی تنظیموں کے رہنماوں اور عاشقانہ رسول کی جانب سے پھولوں کی پیتاں نچھاور کرکے والہانہ استقبال کیاگیا جہاں استقبالیہ کے شرکاء4 سے خطاب کرتے ہوئے خادم حسین رضوی نے کہاکہ اس مرتبہ تبدیلی آنے والی گستاخ رسول کے امیدواروں کو ہرگز ووٹ نہ دیں بلکہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے یہاں سے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر انھیں کامیابی دلائی جاے انہوں نے کہاکہ دین اسلام کی سربلندی اور آقا دو جہاں محمد مصطفی کے سچے پیروکار ہی اس اسلامی ریاست پاکستان کے پاسبان ہیں اور وقت آگیاہے کہ عام انتخابات میں دین کے سچے اور عاشق رسول سے محبت رکھنے والے امیدوار وں کے ساتھ دیکر اپنا دینی فرائض پورا کریں