کرپشن غیر قانونی بھرتیوں ،اختیارات کا ناجائز استعمال وبدعنوانی کے دیگر یفرنسز منظوری کیلئے نیب کے سپرد

  • July 4, 2018, 8:50 pm
  • National News
  • 560 Views

کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر)کرپشن غیر قانونی بھرتیوں ،اختیارات کا ناجائز استعمال ،مختلف محکموں میں خرر برد کرنے والے اہم شخصیات کے خلاف نیب نے کی جانب سے ریفرنس منظوری کے لئے چئیر مین نیب کو بھیجوادئے گئے رمضان المبارک میں مقامی ضلعی انتظامیہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود سستے بازار فعال نہیں ہوسکے تھے لیکن ایک ماہ تک خالی ٹینٹوں میز اور کرسیوں کا بل 44 لاکھ روپے بھی حکومتی خزانے سے ادا کئے گئے ،رمضان بازار کہیں بھی نہیں لگائے گئے تھے۔گزشتہ دورحکومت میں سرکاری خزانے کو بے دریغ لٹایا گیا جسکے باعث آج صوبائی حکومت شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی ہے ۔کوئٹہ بیوٹیفکیشن منصوبے کیلئے کروڑوں روپے مختص کئے گئے تھے لیکن یہ کروڑں روپے سابق صوبائی وزراء4 اور بیورکریسی کی جیب میں چلے گئے جسکی نیب نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دو دسمبر کو پشتونخوامیپ کے بانی شہید خان عبدالصمد خان کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام جس سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے خطاب کیا تھا جلسہ گاہ میں کرسیوں اور ساونڈ سسٹم سمیت دیگر سہولیات کا 28 لاکھ کا بل بھی مقامی ضلعی انتظامیہ نے ادا کیا ۔بلوچستان میں کرپشن کی غضب کہانی ہے کہ رکنے کے نام ہی نہیں لیتی ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے گزشتہ پانچ سالوں میں سیاستدانوں بیوروکریسی اور کرپٹ مافیانے خوب ہاتھ دھوئے ہیں کوئٹہ بیوٹیفکیشن اور کوئٹہ ڈویلپمنٹ منصوبوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا نیب نے تحقیقات آغاز کردیا ہے حتیٰ کی دو دسمبر کو پشتونخوامیپ کے بانی شہید خان عبدالصمد خان کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام جس سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے خطاب کیا تھا جلسہ گاہ میں کرسیوں اور ساونڈ سسٹم سمیت دیگر سہولیات کا 28 لاکھ کا بل بھی مقامی ضلعی انتظامیہ نے ادا کیا اسکے علاوہ رمضان المبارک میں مقامی ضلعی انتظامیہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود سستے بازار فعال نہیں ہوسکے تھے لیکن ایک ماہ تک خالی ٹینٹوں میز اور کرسیوں کا بل 44 لاکھ روپے بھی حکومتی خزانے سے ادا کئے گئے انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق گزشتہ حکومت میں سرکاری خزانے کو بے دریغ لٹایا گیا جسکے باعث آج صوبائی حکومت شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ کوئٹہ بیوٹیفکیشن منصوبے کیلئے کروڑوں روپے مختص کئے گئے تھے لیکن یہ کروڑں روپے سابق صوبائی وزراء4 اور بیورکریسی کی جیب میں چلے گئے جسکی نیب نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس حوالے شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں کوئٹہ بیوٹیفکشن منصوبے کے تحت شہر کو روشن کرنے کیلئے ایک مشہورزمانہ الیکٹرانک کمپنی کی جعلی لائٹس لگائی گئیں جو چھ ماہ بعد ہی خراب ہوگئیں ہیں عوام کا پچاس کروڑ سے زائد کرپشن کی نظر ہوگیاہے اسطرح اس منصوبے کے تحت شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کئے گئے لیکن ائیر پورٹ روڈ کے علاوہ یہ مصنوعی خوبصورتی کہیں نظر نہیں آرہی جن پر کروڑوں روپے خرچ کر دئیے گئے حالانکہ جو کام کیا گیا ہے اسکی مالیت لاکھوں میں بنتی ہے ذرائع کے مطابق دو دسمبر کو کوئٹہ میں پشتونخوامیپ کے بانی خان عبدالصمد خان کی برسی کے موقع پر جلسہ عام منعقد ہوا تھا جس پر سابق وزیراعلیٰ میاں نواز شریف نے بھی خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے عدلیہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اس جلسے کا 28 لاکھ کا بل بھی سرکاری خزانے سے ادا کیا گیا ذرائع کے مطابق نیب نے ان بے قاعدگیوں کا نوٹس لے لیا ہے اور اس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردیں ہیں جلد اہم انکشافات متوقع ہیں۔