بلوچستان میں راتوں رات بننے والی گمنام پارٹی کو جس طرح شہرت دیکر پروان چڑھایا جارہا ہے وہ سب پر عیاں ہے ایسی پارٹیاں دس ماہ بھی نہیں چل سکیں گی،سردار یار محمد رند

  • July 4, 2018, 9:16 pm
  • National News
  • 47 Views

سبی(نامہ نگار) پی ٹی آئی کے صوبائی صدر و رند قبائل کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں راتوں رات بننے والی گمنام پارٹی کو جس طرح شہرت دیکر پروان چڑھایا جارہا ہے وہ سب پر عیاں ہے ایسی پارٹیاں دس ماہ بھی نہیں چل سکیں گی کیونکہ جس پارٹی کا کوئی اپنا منشور اور سوچ ہی نہیں دوسروں کی ہدایت پر چلنے والے کبھی ایک جامع حکومت تشکیل نہیں دے سکتے سردار رند نے پی بی16میں آزاد امیدوار میر اورنگزیب مگسی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سبی کم لہڑی پی بی 16سے الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے کا فیصلہ اپنے رفقاء سے مشاورت کے بعد آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں کرلیا جائے گا اب خیالات کا اظہا ر انہوں نے ملک عارف کی رہائش گاہ پر پی بی16سے آزاد امیدوار میر اورنگزیب مگسی کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر سردار خان رند، حاجی داؤد رند سمیت دیگررند قبیلے کے رہنما بھی موجود تھے سردار یار محمد رند نے کہا کہ 25جولائی کو صوبے بھر میں پی ٹی آئی کے امیدوار بھرپور کامیابی حاصل کریں گے اور انشاء اللہ آئندہ آنے والے دنوں میں ہم صوبے میں ایک بہترین حکومت تشکیل دیں گے اور بلوچستان کی پسماندگی کو ختم کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تین اضلاع ایسے ہیں جو انتہائی پسماندہ ہیں ان میں ایک ڈسٹرکٹ جھل مگسی ہے جہاں کی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات تک میسر نہیں میر اورنگزیب مگسی نے اپنی مدد آپ کے تحت جھل مگسی کی عوام کی جس طرح خدمت کی وہ قابل تعریف ہے لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں جھل مگسی کی عوام نے اگر میر اورنگزیب مگسی کو خدمت کا موقع دیا تو انشاء اللہ ڈسٹرکٹ جھل مگسی بلوچستان کے دیگر اضلاع کی نسبت بہتر ہوگا انہوں نے کہا کہ اس ڈسٹرکٹ سے گورنر وزیراعلیٰ سے لیکر صوبائی اور وفاقی وزیر منتخب ہوتے رہے لیکن ڈسٹرکٹ جھل مگسی کی پسماندگی ختم نہ ہوسکی سردار رند نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس اپنا ایک منشور ہے جسے لیکر ہم صوبے بھر میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ حکومتوں کے حکمرانوں نے بلوچستان کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا ہواہے جس کی وجہ سے آج صوبے کا نوجوان مایوسی کاشکار ہے بلوچستان میں تعلیمی اداروں اور صحت کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے انہوں نے کہا کہ علاقوں سے ہمیشہ منتخب ہونے والے نمائندوں نے اپنے علاقے کی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا انشاء اللہ پی ٹی آئی بر سر اقتدار آکر پسماندگی کا خاتمہ کرے گے ایک سوال کے جواب میں سردار رند نے کہا کہ جس طرح میرے کاغذات کچھی کی نشست سے مسترد کروائے گئے دراصل مخالفین کو میری کامیابی کا ڈر تھا لیکن ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی احترام کرتے رہیں گے اس موقع پر پی بی 16کے آزاد امیدوار میر اورنگزیب مگسی نے سردار یار محمد رند کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں سردار یار محمد رند اور ان کے ساتھوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حلقہ پی بی16میں میری حمایت کا اعلان کیا میر اورنگزیب مگسی نے این اے 260میں سردار خان رند کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ میں اور میرے تمام رفقاء سردار خان رند کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔