خیبرپختون حکومت میں ناکام عمران خان الزامات کی سیاست کررہے ہیں، جے یوآئی

  • July 4, 2018, 9:16 pm
  • National News
  • 92 Views

کوئٹہ ( پ ر) متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں مولاناعصمت اللہ،حافظ حسین احمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،حافظ حمداللہ،مولاناولی محمدترابی،لیاقت علی ہزارہ،ڈاکٹرعطاء الرحمن،میرمحمدفاروق لانگو،قاضی محمدقاہراچکزئی،حاجی عبدالصادق،حاجی نورگل خلجی،عزیزاللہ پکتوی،رحیم الدین ایڈوکیٹ،عبدالواسع سحراورحضرت علی حقیارنے اسپینی روڈپرحلقہ پی بی26،جناح ٹاؤن میں حلقہ پی بی29،مری آبادمیں حلقہ پی بی7اورشہرکے مختلف حلقوں میں حلقہ پی بی28کے انتخابی دفاتر،جلسوں،ریلیوں اورکارنرمیٹینگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25جولائی کوایم ایم اے اورسیکولرقوتوں کے درمیان معرکہ ہوگاملک کے اسلامی تشخص کے تحفظ،سودی نظام کے خاتمہ اورایک اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کے لئے ایم ایم اے نے نیک صالح قیادت کونامزدکیاہے اب قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامی نظام کے نفاذاورسیکولرقوتوں کے عزائم ناکام بنانے کے لئے ایم ایم اے کے امیدواروں کوووٹ دیکرکامیاب بنائیں انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے کے کارکنان اوردیندارعوام انتخابی نشان کتاب پرمہرلگاکرایک عظیم مقصدکی تکیمل کے لئے دینی قوتوں کوسپورٹ کریں تاکہ ملک میں پھرختم نبوت اوردیگراسلامی قوانین کے ساتھ کوئی سیکولرلابی چھیڑچھاڑنہ کرے انہوں نے کہاکہ دن میں دودفعہ مؤقف تبدیل کر نے والے عمران خان اپنی شکست دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں اس لیئے وہ مو لا نا فضل الرحمن کے خلاف بے ہودہ زبان استعمال کر رہے ہیں مولا نا فضل الرحمن کی زندگی کھلی کتاب کی طرح ہے ،حکومت کے حصول کی خواہش کے لیئے خانہ بدوشوں کی جماعت بنانے والے اب الزامات کی سیا ست کر رہے ہیں خیبر میں ناکام حکومت چلانے والے اب مر کز میں حکومت کے حصول کے لیئے الزامات کی سیا ست پر کار بند ہیں انہوں نے کہا کہ نئے نعرے لگا کر قومی ہیرو بننے کی کوشش کر نے والے عمران خان کے ماضی کو قوم خوب جانتی ہے ، دن میں وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھنے والے اور اس عہد کے لئے تڑپنے والے عمران خان طعنے جے یو آئی کی قیادت کو دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے اقتدار کے لیئے کبھی کسی سے بھیگ نہیں مانگی لیکن عمران تو سب سے بھیک مانگ رہے ہیں ، ہمیں مشورے دینے والے اپنی سیٹ کی فکر کریں انہوں نے کہا کہ مو لا نا فضل الرحمن تو ملک میں اسلام کے نفاذ کے لیئے کوشاں ہیں عمران خان بتائیں کہ وہ کس نظام کے نفاذ کے لیئے مصروف عمل ہیں؟ اب وہ قوم کو نعروں کی بنیاد پر دھوکہ دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی شکست دیکھ کر اخلاقیات کو بھی بھو ل گئے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی مو لا نا فضل الرحمن ،حاجی اکرم خان درانی کے خلاف بے ہودہ زبان کا نوٹس لے انہوں نے کہاکہ حاجی اکرم خان درنی کے خلاف بے ہودہ زبان استعمال کر نے والوں کی اصلیت قوم خوب جانتی ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اسلام کی ٹھیکے دار نہیں بلکہ چوکیدار ہے ۔