بلوچستان میں اچانک سیاسی جماعت بن جاتی ہے ان کو پیسہ کون دے رہاہے ان کے پیچھے کون ہے ،فوری طورپر یہ معلوم نہیں ہوسکا تاہم جلد معلوم ہوجائے گا،ہماری پارٹی تعصب سے پاک پارٹی ہے ،ہماری پارٹی میں پشتون،بلوچ ،سکھ اور ہزار ہ سب شامل ہورہے ہیں ،ہم کوئٹہ شہر کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں ،سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کا پریس کانفرنس سے خطاب

  • July 4, 2018, 9:16 pm
  • National News
  • 29 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہاہے کہ بلوچستان میں اچانک سیاسی جماعت بن جاتی ہے ان کو پیسہ کون دے رہاہے ان کے پیچھے کون ہے ،فوری طورپر یہ معلوم نہیں ہوسکا تاہم جلد معلوم ہوجائے گا کہ اسکے پیچھے کون ہے ،انہوں نے یہ بات ممتاز سیاسی وقبائلی رہنماء میر سکندر شاہوانی کی بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر بدھ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر میر سکندر شاہوانی جو این اے 266کوئٹہ 3سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے بی این پی میں شمولیت کا اعلان کیا اور پارٹی کے امیدوار این اے 266کے نامزد امیدوار آغا حسن بلوچ ایڈوکیٹ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ،انہوں نے کہاکہ اس طرح حلقہ پی بی 32سے ملک نصیر احمد شاہوانی ،حلقہ پی بی 31سے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ،حلقہ پی بی 30سے احمد نواز بلوچ سمیت بلوچستان بھر کے قومی وصوبائی اسمبلی کے پارٹی کے امیدواروں کا کامیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کرتارہوں گا ،میں نے ہمیشہ اصولی اور عملی سیاست کے ذریعے ہی عوا م کی خدمت کو ترجیح دی ہے ،بی این پی میں شامل ہونے ساتھ ساتھ پارٹی میں اہم کردار ادا کرتا رہوں گا ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہاکہ میر سکندر شاہوانی کی پارٹی میں شمولیت اور آغا حسن جو این اے 266سے پارٹی کے امیدوار تھے انکے حق میں دستبردار ہونے سے میر سکندر شاہوانی نے جو اہم رول ادا کیا ہے ہم اس کے مشکور ہیں اس سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی ،انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی تعصب سے پاک پارٹی ہے ،ہماری پارٹی میں پشتون،بلوچ ،سکھ اور ہزار ہ سب شامل ہورہے ہیں ،ہم کوئٹہ شہر کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں اور انشاء اللہ ہم اس میں انتخابات کے بعد کامیاب ہوجائیں گے ،ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان میں حالات خراب کرنے میں جو چند عناصر ملوث ہے وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں دیں گے ،انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی میں شامل تمام افراد ایک گلدستے کی طرح ہے جس میں روز بروز خوبصورت اور خوشبو والے پھولوں کا اضافہ ہورہاہے جو بلوچستان کے عوام کیلئے خوشیاں لائیں گے ،انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ صوبہ تعصب سے پاک ہوجائے اور یہاں پر امن کا گہواہ قائم ہوں ،اس سے قبل پارٹی کے سینئر نائب صدر عبدالولی کاکڑ ،پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ،نصیر شاہوانی نے کہاکہ ہم اپنی پارٹی کی جانب سے میر سکندر شاہوانی ،ملک محمد شاہوانی ،میر لیاقت شاہوانی ،میر سرفراز شاہوانی ،جمیل احمد کا بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں اور انکی شمولیت سے سریاب میں ہماری پارٹی مزید مضبوط اور مستحکم ہوجائے گی اور انشاء اللہ انتخابات میں ہماری پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔