نوشکی کیلئے مقدمات کے عیوض دستگیر بادینی کی حمایت کی، رمضان مینگل

  • July 4, 2018, 9:17 pm
  • National News
  • 152 Views

نوشکی (نامہ نگار )اہلسنت والجماعت اور پاکستان راہ حق پارٹی نے پی بی 33پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میرغلام دستگیربادینی کی حمایت کا اعلان کردیا زمینی حقائق اور سابقہ کارکردگی وعوامی خدمت کے باعث بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کافیصلہ کیامولنارمضان مینگل مولاناعبدالرحیم ساجد کا پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میرغلادستگیربادینی نے غیرمشروط حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا تفصیلات کے مطابق اہلسنت والجماعت بلوچستان کے صوبائی امیرپاکستان راہ حق پارٹی کے رہنماؤں مولانامحمدرمضان مینگل ،مولاناعبدالرحیم ساجد ،حافظ محمدقاسم فاروقی ،پی بی 33پرپاکستان راہ حق پارٹی کے امیدوار حافظ محمدابراہیم الحسینی نے سرکٹ ہاوس نوشکی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سابق صوبائی وزیر حاجی میرغلام دستگیربادینی کی موجودگی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی بی 33نوشکی سے حاجی میرغلام دستگیربادینی بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان راہ حق پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہونگے اہلسنت والجماعت کے کارکنان شب و روز اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپورالیکشن مہم چلاتے ہوئے انھیں کامیابی سے ہمکنار کرائیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا فیصلہ غیرمشروط ہے حاجی میرغلام دستگیربادینی کی سابقہ خدمات کو پیش نظر رکھ کرنوشکی کے عوام کے مفاد میں اپنے امیدوار کو انکے حق میں الیکشن سے دستبردار کرایاانشاء اللہ نوشکی کی صوبائی نشست پر کامیابی ہماری اور ہمارے اتحادیوں کی ہوگی اسموقع پرخطاب کرتے ہوئے حاجی میرغلام دستگیربادینی نے کہاکہ اہلسنت والجماعت اور پاکستان راہ حق پارٹی جیسے نظریاتی و فکری کارواں کی جانب سے حمایت سے ہمارے حوصلے مزیدبلند ہوئے ہیں میرے حق میں اپنے امیدوار کو دستبردار کرکے تاریخی فیصلہ کیاگیاہے الیکشن میں کامیابی یا ناکامی دونوں صورتوں میں اپنے اتحادیوں کابھرپور ساتھ دونگا ۔