عوام نام نہاد سیاستدانوں کے احتساب کیلئے تیار رہیں، صادق عمرانی

  • July 5, 2018, 10:39 pm
  • National News
  • 68 Views

تمبو(نامہ نگار)حلقہ پی بی 11 چھتر ڈیرہ مراد جمالی سے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ 5 سالوں سے حلقہ کو پسماندگی میں رکھا گیا سابقہ کاموں کے تسلسل کو توڑا گیا جس سے آج عوام ان نام نہاد سیاستدانوں کا احتساب کرنے کے لئے تیار ہیں پیپلزپارٹی کا کل بھی عوام کے دلوں پر راج تھا اور آج بھی ہے 25 جولائی کو تیر پر ٹھپہ لگاکر علاقہ کی ترقی کے لئے عوام کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوان سیاسی و سماجی رہنما محمد ایوب بلیدی محمد بلال بلیدی جہانزیب بلیدی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عصرانے کے موقع پر کیا اس موقع پر بلیدی برادری نے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے اور ملک کی عوام جانتی ہے کہ پیپلزپارٹی ہی جمہوریت کی اصل روح ہے جس نے اپنے ہر دور میں ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے ماضی کے نمائندوں اور حکمرانوں سے آج عوام بیزار ہیں 5 سال تک عوام سے نہ ملنے آج عوام کے دروازے پر خدمت کے دعوے کررہے ہیں عوام لسانیت سے پاک ہوکر جمہوریت کو ووٹ دیں اور تیر پر ٹھپہ لگاکر ترقی کے لئے اپنا حق ادا کریں