کوئٹہ ، اہلسنت والجماعت ،راہ حق پارٹی اور جمعیت نظریاتی کے زیر اہتمام انتخابی ریلی

  • July 6, 2018, 10:43 pm
  • National News
  • 74 Views

کوئٹہ (آن لائن ) اہلسنت والجماعت پاکستان راہ حق پارٹی و جمعیت علما اسلا8م نظریاتی کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی نکالی گئی جو اختر آباد سے ہزار گنجی، مغربی بائی پاس، سریاب، ٹیک اسٹاپ، سرکی روڈ، کواری روڈ سے ہوتے ہوئے جان محمد روڈ پر اختتام پذیر ہوئی بعد ازاں جان محمد روڈ، مشرقی بائی پاس و پشتون آباد میں مشترکہ انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں سنی عوام نے شرکت کی پاکستان راہ حق پارٹی کی انتخابی سرگرمیاں تیز قومی جرگوں، مقامی شخصیات، علما اکرام و اہل علاقہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری این اے 265، 266 اور پی بی 28، 30 سے کامیابی کے واضح اثرات دریں اثنا اہلسنت والجماعت، پاکستان راہ حق پارٹی، جمعیت علما اسلام نظریاتی و بڑیچ قومی اتحاد کے امیدواران این اے 266 سے مولانا محمد رمضان مینگل این اے 265 سے قاری عبدالولی فاروقی پی بی 28 سے مفتی کلیم اللہ حیدری پی بی 30 سے حیات معاویہ ایڈوکیٹ علامہ عبدالرحیم ساجد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام آزمائے ہوئے لیڈروں کو دوبارہ آزمانے کے بجائے اب 25 جولائی کو سوچ سمجھ کر ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو قومی و صوبائی اسمبلیوں میں جاکر مراعات و ذاتی مفادات سمیٹنے کے بجائے حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دیں عوام نے سب کو آزما لیا اب کی بار راہ حق پارٹی کے امیدواروں کو آزما کر دیکھیں ہم آپکی توقعات پر پورا اتر کہ دکھائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم سنی عوام کے حقوق کے لئے میدان میں نکلیں ہیں اگر عوام نے ہم پر اعتماد کیا تو انشااللہ ہم بھی انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے صوبے کو پر امن اور خوشحال بنا کر دکھائیں گے کاروباری مراکز پر خصوصی توجہ دیں گے تاکہ کوئٹہ کا کاروبار دوبارہ بحال ہوسکے اور شہر سے بیروزگاری کی فضاء کا خاتمہ ہوسکے ۔