قلات، میر ضیاء اللہ لانگو کی قیادت میں بی اے پی کی ریلی

  • July 8, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 168 Views

قلات(نامہ نگار) سابق مشیر خوراک میر ضیاء اللہ لانگو کی قیادت بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب بھر پور طاقت کا مظاہرہ ،ریلی میں ہزاروں موٹر سائیکل اور گاڑیاں شامل ،ریلی خالق آبادکے مختلف علا قوں کوٹ لانگو ،زرد غلام جان،برنچنہ اور قومی شاہراہ سے ہوتی ہوئی قلات پہنچی کلی مغلزئی ،غریب آباد ،ہربوئی روڈ سے ہوتی ہوئی مڈوے کے مقام پر ایک بڑے جلسے میں تبدیلی ہوگئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق مشیر خوراک اور پی بی 37قلات خالق آباد سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ لسانی اور علاقائی تصب پیدا کرنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں قلات اور خالق آباد کے عوام کو کو ئی بھی ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ ہماری پر امن ریلی پر فائر نگ کرنے والے اور امن دشمن عناصر کو آنے والے عام انتخابات میں عوام کی طاقت سے ایسی شکست دینگے کہ آئیندہ اسمبلی کا نام نہیں لینگے اس موقع پر سردار عبدالکریم نیچاری ،آغا اکرم جان احمد زئی، میر شکر خان جتک بابو در محمد لانگو،بابو محمد رمضان لانگو،مولا نا محمد حیات و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔