اے سی گراونڈ سوئی میں سراج رئیسانی اور سانحہ مستونگ کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ

  • July 14, 2018, 11:35 pm
  • National News
  • 239 Views

ڈیرہ بگٹی ( نامہ نگار )اے سی گراونڈ سوئی میں سراج رئیسانی اور سانحہ مستونگ کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا ،نماز جنازہ میں سابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی غائبانہ نماز جنازہ کے بعدبلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں کی سرفراز بگٹی کی قیادت میں سانحہ مستونگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ریلی اے سی گراونڈ سے شروع ہو کر پی ٹی سی ایل چوک پر اختتام پزیر ہوئی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر میر سرفراز بگٹی نے مستونگ دھماکہ اور اس میں نوابزادہ میر سراج رئیسانی سمیت دیگر قیمتی جانوں کی ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کے قاتل انسان کہلانے کے لائق نہیں انھوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے انھوں نے کہا کہ پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا اور اس طرح کے بزدلانہ عمل سے ہمیں عوام اور الیکشن سے دور نہیں کیا جاسکتا