ملک میں ایک سیاسی جماعت کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے باقی سب جماعتوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،شہباز شریف

  • July 16, 2018, 12:07 am
  • National News
  • 182 Views

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں ایک سیاسی جماعت کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے باقی سب جماعتوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مستونگ واقعے کی سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کی ضرور ت ہے سانحہ مستونگ میں ملوث لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے نوابزادہ لشکری رئیسانی کی سچائی کمیشن کے قیام پر اتفاق کرتا ہوں میرا کوئٹہ آنے کا مقصد رئیسانی خاندان سے اظہار یکجہتی کرنا ہے، عمران خان کو ایسے مواقع پر غیر سنجیدہ بات اور سیاست نہیں کرنا چاہئے ،ملک کے تمام مسائل کا حل صاف اور شفاف انتخابات میں ہے نگرا ن حکومت کی ذمہ داری ہے صاف شفات انتخابات کرائے، نواز شریف نے بھی سانحہ مستونگ پر اظہار تعزیت کیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساراوان ہاؤس میں شہیدنوابزادہ سراج رئیسانی کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نوابزادہ لشکری رئیسانی اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی عہدیداران بھی موجود تھے، شہباز شریف نے کہاکہ سانحہ مستونگ دہشتگردی کا بہت سنگین واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے وفاقی اور صوبائی حکومت اس سلسلے میں تمام مشینری کو بروئے کار لاتے ہوئے واقعہ کی صاف و شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے نوابزادہ لشکری رئیسانی نے جو سچائی کمیشن کا مطالبہ کیا اس کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ جب تک اس واقعہ کی صاف و شفاف تحقیقات نہیں کرتے تو اس وقت دہشتگردی ختم نہیں ہوسکتی انہوں نے کہاکہ دہشتگردی اور امن وامان کا واحد حل صاف و شفاف الیکشن ہے مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ ملکی حالات کے مطابق صاف و شفاف الیکشن کیلئے اقدامات کریں ورنہ ملک کو نقصان ہوسکتا ہے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ایسے مواقع پر غیر سنجیدہ بات اور سیاست نہیں کرنا چاہئے ملک کے تمام مسائل کا حل صاف اور شفاف انتخابات میں ہے نگرا ن حکومت کی ذمہ داری ہے صاف شفات انتخابات کرائے انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں دہشتگردی کے باعث سیاسی سرگرمیاں محدود ہو گئی ہیں ہم سب کو اس صورتحال پر مشترکہ پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے عمران خان نے لندن میں اداروں سے متعلق جو کہاں وہ زبان پر نہیں لاسکتاانہوں نے کہاکہ موجودہ مسئلے کا واحد حل یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے حوالے سے اختلافات ختم کرکے متحد ہو جائے جبکہ آنیوالے الیکشن میں ایک اسی حکومت تشکیل دینگے جو چاروں صوبوں کو ساتھ ملا کر ایک پیج پر ہو جائینگے انہوں نے کہاکہ ملک میں ایک سیاسی جماعت کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے باقی سب جماعتوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مستونگ واقعے کی سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کی ضرور ت ہے سانحہ مستونگ میں ملوث لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے نوابزادہ لشکری رئیسانی کی سچائی کمیشن کے قیام پر اتفاق کرتا ہوں میرا کوئٹہ آنے کا مقصد رئیسانی خاندان سے اظہار یکجہتی کرنا ہے، عمران خان کو ایسے مواقع پر غیر سنجیدہ بات اور سیاست نہیں کرنا چاہئے ،ملک کے تمام مسائل کا حل صاف اور شفاف انتخابات میں ہے نگرا ن حکومت کی ذمہ داری ہے صاف شفات انتخابات کرائے، نواز شریف نے بھی سانحہ مستونگ پر اظہار تعزیت کیا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ آج عمران خان پاک فوج کے حوالے سے جو کہہ رہے ہیں وہ لندن میں بیٹھ کر افواج پاکستان کیخلاف کیوں بولتے تھے ۔