25جولائی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا یوم حساب ہوگا، اصغر اچکزئی

  • July 17, 2018, 11:17 pm
  • National News
  • 39 Views

چمن (نامہ نگار)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں نے عوامی مسائل کے حل کے لئے ایماندار اور دیانتدار نمائندوں کے انتخاب کو شرط اول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے اور عوام کے مسائل سے آگاہ ایماندار عوامی نمائندگی کے بغیر علاقے کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،انتخابات کا دن حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں اور اپنے حقوق کے لئے عوام کی نمائندگی دوسروں کے پاس گروی رکھنے والوں کا یوم حساب ہے ۔ پشتون عوام کا جوق درجوق اے این پی میں شامل ہونا اور اے این پی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرنا انتہائی خوش آئند ہے امید کرتے ہیں کہ عوام ہمیں مایوس نہیں کریں گے ۔ ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیدوار این اے263و پی بی23اصغرخان اچکزئی ،صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی ، حاجی وارث خان اچکزئی ، گل باران افغان ، حاجی راہ محمد ادوزئی ، صلاح الدین اچکزئی ، حاجی مرتضی اکا صالح زئی ، عبدالباری ، عبدالستار ، شاہد فانوس اور عبدالقادر نے گزشتہ روز کلی حاجی روز الدین صالح زئی میں منعقدہ ایک عظیم الشان نتخابی حمایتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی وارث خان اچکزئی کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماں کا کہنا تھا کہ اگلے عام انتخابات میں چمن اور ضلع قلعہ عبداللہ سمیت ہر انتخابی حلقے سے عوام کا پارٹی امیدواروں پر اعتماد کااظہار ، جوق درجوق شمولیت اور پارٹی امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان ہمارے لئے باعث فخر ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کی مدد سے ہی عوامی مسائل کا حل ممکن ہے جب تک عوامی مسائل کے حل کے لئے موثر عوامی نمائندگی نہیں ہوگی علاقے کے مسائل سے باخبر ایمانداراور، دیانتدار نمائندے منتخب نہیں ہوں گے عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے ہرپشتون کا سب سے پہلا فرض یہ ہے کہ وہ 25جولائی کو گھروں سے نکل کر انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لے اور پارٹی امیدواروں کی کامیابی یقینی بناتے ہوئے انتخابی نشان لالٹین پر مہر لگائے ہم یقین دلاتے ہیں کہ پارٹی اپنی سابقہ روایت کاپاس رکھتے ہوئے مکمل ایمانداری اور احساس ذمہ داری کے ساتھ عوامی مینڈیٹ کا حق ادا کرے گی تاریخ گواہ ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کو بھی اقتدار ملا اس نے بھرپور حق نمائندگی ادا کیا عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا اور پشتونوں کا مینڈیٹ کسی کے پاس گروی رکھ کر اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل نہیں کی بلکہ ہمیشہ اجتماعی مقاصد کے حصول کے لئے کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی ان تمام لوگوں کے لئے یوم حساب ہے جو عوام کو مختلف ناموں اور مختلف نعروں سے ورغلاکر ماضی میں کامیاب ہوتے رہے اور کامیابی کے بعد انہوں نے کبھی پلٹ کر اپنے حلقہ انتخاب کی خبر بھی نہیں لی عوام کو چا ہئے کہ وہ ان تمام افراد کا بھرپور احتساب کرے اور انتخابات میں ان تمام امیدواروں کو مسترد کرتے ہوئے حقیقی قیادت کی کامیابی کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں ۔ انہوں نے چمن سمیت صوبے میں موجود پسماندگی پر حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال اربوں روپے کے فنڈز آتے رہے مگر افسوس کا مقام ہے کہ عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انہیں روزگار کے مواقع دستیاب ہیں اور نہ ہی تجارت ، تعلیم اور صحت کی سہولیات میسر ہیں اس تمام صورتحال کی ذمہ داری سابقہ حکمرانوں اورقوم و مذہب کے نام پر ووٹ لے کر اسلام آباد میں ڈیرا جمانے والوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے کبھی سنجیدہ کام نہیں کیا ۔