بلوچستان ، فائرنگ وپرتشدد واقعات میں ایک شخص جاں بحق ، پولیس اہلکاروں سمیت 6زخمی

  • July 17, 2018, 11:18 pm
  • National News
  • 86 Views

کوئٹہ+قلات+گوادر(سٹاف رپورٹر+نامہ نگاران)بلوچستان کے علاقے قلات گوادر اور پنجگور میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق پانچ پولیس اہلکار سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص الفت کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کرہسپتال پہنچا دی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء عبدالغفور ہوت کی رہائش گاہ واقعہ گوادر میں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے تا ہم فائرنگ سے کسی قسم کے جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔دریں اثناء خالق آباد منگچر کے علاقے سالارزئی میں پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پانچ پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے کوئٹہ سے پولیس علاقہ سالارزئی میں ایک ملزم کی گرفتاری کے لیئے گئی ہوئی تھی خالق آباد لیویز کے مطابق گزشتہ روز خالق آباد منگچر کے علاقے میں کوئٹہ سے پولیس کی ایک ٹیم ایک ملزم کی گرفتاری کے لیئے گئی ہو ئی تھی کہ کلی سالارزئی میں مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں انسپیکٹر آصف رشید ائے ایس آئی خیر محمد ائے ایس آئی مہران کانسٹیبل حاجی خان کانسٹیبل امیر بخش اور راہ گیر عبدالقیوم لانگو شامل ہیں اطلاع ملتے ہی خالق آباد لیویز موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو بیسک ہیلتھ یونٹ خالق آباد پہنچا دیا جہاں ابتدائی طبعی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہیں زخمیوں میں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہیں۔