مستونگ، انتظامیہ کا انتخابی کمپلیکس اور دفاتر کی سخت سیکورٹی کا فیصلہ

  • July 18, 2018, 10:55 pm
  • National News
  • 62 Views

مستونگ(نامہ نگار) ڈپٹی کمیشنر کے زیر صدارت الیکشن 2018 کے سلسلے میں اعلٰی سطحی سیکورٹی کانفرنس این اے 267 کے امیدواروں، سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کے سربراہان پولیس و لیویز انتظامیہ سمیت دیگر نے شرکت کیں جس میں انتخابی مہم کارنر میٹنگز جلسہ جلوس ریلیوں اور انتخابی دفاتر اور کیمپس کی سیکورٹی سخت کرنے اور این اے کے امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کرنے اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی لگانے سمیت دیگر امور پر غوروخوض ہوئے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے طے شدہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق سانحہ درینگڑھ واقعہ کے بعد سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سیکورٹی پلان بہتر بنانے کے لیئے ڈپٹی کمیشنر مستونگ قائم لاشاری کی زیر صدارت الیکشن 2018 کے سلسلے میں اعلٰی سطحی سیکورٹی کانفرنس منعقد ہوا جس میں لیفٹیننٹ کرنل 86 ونگ کرنل حشام لیفٹیننٹ کرنل چلتن رائفل 78 ونگ کرنل بلال کمانڈنٹ چلتن رائفل سمیت دیگرحساس اداروں اور سیکورٹی اہلکاروں کے علاوہ این اے 267 کے انتخابی امیدواروں پاکستان پیپلز پارٹی سے نامزد امیدوار ڈاکٹر آیت اللہ درانی بی اے پی کے نامزد امیدوار سردار نوراحمد بنگلزئی نیشنل پارٹی سے نامزد امیدوار نواب محمدخان شاہوانی بلوچستان نیشنل مومنٹ کے نامزد امیدوار میر اقبال زہری بی این پی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر پارٹی کے نامزد امیدوار منظوربلوچ کی نمائندگی کے حوالے سے شرکت کی اعلٰی سطحی سیکورٹی کانفرنس میں حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کی مختلف پہلووں کا جائزہ لیکر سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا اور اس سلسلے میں تمام امیدواروں کو دوران الیکشن مہم کارنر میٹنگز جلسہ جلوس ریلیوں کے دوران سیکورٹی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ امیدواروں کو انفرادی اور ذاتی طور بھی سیکورٹی فراہم کردیئے اس کے علاوہ انتخابی دفاتر اور کیمپس کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا اور خاص طور پر امیدواروں کو یہ پابند کیا کہ انتخابی عمل کے دوران جلسہ جلوس کارنر میٹنگرز اور دیگر عوامی اجتماعات رکھنے سے قبل انتظامیہ کو پیشگی اطلاع دینا اور منظوری لینا ہوگا تاکہ کوئی اور اس طرح کے واقعہ رونما نہ ہوسکیں